مسلمان قیدیوں کیلئےخنزیرکا گوشت سپلائی کاانکشاف

برطانیہ کے جیلوں میں مسلمان قیدیوں کوخنزیرکے گوشت والی مصنوعات کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کےمختلف جیلوں میں مسلمان قیدیوں کیلئےحلال گوشت کے نام پرسپلائی کی جانے والی مصنوعات میں خنزیرکے گوشت کےٹکڑے پائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف ہوتے ہی برطانوی وزارت انصاف نے مصنوعات کی سپلائی فوراً معطل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
وزارت انصاف کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بات یقیناً بہت پریشان کن ہے اور اس سے مسلمان قیدیوں کو ضرور دلی صدمہ  ہوا ہے، اب ہمیں ان کے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ مصنوعات پر لیبل تو حلال کا لگا ہوتا ہے اور اندر خنزیر کے گوشت والی مصنوعات فراہم کی جاتی ہے جو ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس کی سپلائی فوری طور پر معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یاد رہے کہ مذہب اسلام میں مخصوص جانوروں کوگردن سے کاٹ کرذبح کرکےاستعمال کرنا ہی حلا ل کہلاتا ہے جبکہ خنزیرکا گوشت کھانا بالکل منع ہے۔
حال ہی میں بہت سے برطانوی سپرمارکیٹ چین میں بیف برگرمیں گھوڑے کا گوشت استعمال کرنے کا انکشاف ہواتھا۔

دی ٹرائب نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago