Categories: پاکستان

کوئٹہ میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔
دریں اثناء ضلع خضدار میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا واقعہ منگل کو ارباب کر م خان روڈ پر پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق بروری پولیس سٹیشن کے دو اہلکار ایک موٹر سائیکل پر ارباب کرم خان روڑ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہو گئے اور نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد کوئٹہ میں تشدد کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
دریں اثناء صوبے کے دوسرے شہر خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد نے الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔
اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دفتر کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔
ادھر کوہلو سے متصل علاقے میں فرنٹیئر کور کی ایک چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
کوہلو میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری یونائیٹد بلوچ لبریشن نامی تنظیم نے قبول کی۔

کراچی: فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ، 2 زخمی
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون اور مرد سمیت 2 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں رہائشی مکان میں گھس کر مسلح افراد نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت عائشہ فاروق کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام فاروق ہے،پولیس کا موٴقف ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
ملیر کے علاقے میں جناح اسکوائر کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 42 سالہ سلمان ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ گھر سے باہر بیٹھے ہوئے افراد پر کی گئی۔
ادھر گھاس منڈی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد میں پولیس مقابلہ ہوا۔
جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago