Categories: مشرق وسطی

شامی فوج کے صوبہ دمشق میں فضائی حملے، گولہ باری، 178 ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں صدر بشار الاسد کی وفادار فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں اور ٹینکوں سے گولہ باری کی ہے جبکہ فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں شامی صدر کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق سرکاری فوج کے جنگی طیاروں نے دمشق سے شمال مشرق میں واقع قصبے الدوما میں جیش الحر کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔اس قصبے پر شامی فوج گذشتہ کئی ہفتوں سے فضائی حملے کر رہی ہے۔

شامی فوج نے باغیوں کی مزاحمت کو کچلنے کے لیے دمشق کے نزدیک واقع قصبوں داریا، الشام، یلدا اور بیت ساحم میں باغیوں کے ٹھکانوں پر ٹینکوں سے گولہ باری کی ہے۔شامی حکومت کے حامی ایک روزنامے الوطن نے پہلی مرتبہ صوبہ دمشق میں سرکاری فوج کے فضائی حملوں اور توپ خانے سے گولہ باری کا اعتراف کیا ہے۔

اخبار نے یہ بھی بتایا ہے کہ فلسطینی مہاجرین کے کیمپ یرموک میں صدر بشارالاسد کی حامی ایک فلسطینی تنظیم پاپولر کمیٹیز اور مسلح جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ ان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے کیمپ میں بیکریاں بند ہو گئی ہیں اور بریڈ کی قلت کی پیدا ہو گئی ہے۔

آبزرویٹری کی ایک اور اطلاع کے مطابق ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع کرد اکثریتی شہر راس العین میں گذشتہ چھے روز سے مقامی کردوں اور باغی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور ان میں چھپن جنگجو مارے گئے ہیں۔

شام میں منگل کو تشدد کے یہ واقعات ملک کے مختلف علاقوں بم دھماکوں اور جھڑپوں میں ایک سو اٹھہتر افراد کی ہلاکت کے ایک روز بعد رونما ہوئے ہیں۔ سوموار کو وسطی صوبے حماہ کے قصبے سلامیہ میں ایک خودکش بم دھماکے میں حکومت نواز ملیشیا کے اکتیس ارکان سمیت بیالیس افراد ہلاک ہو گئے تھَے۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago