ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے قریب مستونگ کے علاقے میں 3 بسوں پر مشتمل ایران سے آنے والا زائرین کا قافلہ جب درینگڑھ کے مقام پر پہنچا تو سڑک کے کنارے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے میں ایک بس مکمل طور پر تباہ جبکہ 2 بسوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی بس سے ٹکرائی جس کے بعد دھماکا ہوا اور بس میں آ گ لگ گئی بس میں 45زائرین سوار تھے، ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو مستونگ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا، ڈی سی مستونگ کے مطابق دھماکا سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں ہوا جس سے لیویز اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
ایکسپریس نیوز
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…