Categories: افغانستان

افغانستان میں نیٹو بیس پر حملہ، چھے جیٹ طیارے تباہ

کابل (العربیہ ڈاٹ نیٹ ) جنوبی افغانستان میں نیٹو افواج کے ایک بڑے اڈے پر طالبان کے حملے میں چھے امریکی جہاز تباہ ہو گئے۔

اتوار کی صبح ایساف کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے چھے لڑاکا طیارے طالبان حملے میں تباہ ہو گئے۔ جمعہ کی شب طالبان کے اس حملے میں بیس پر کھڑے دو مزید لڑاکا جہازوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ اسی بیس پر برطانوی ولی عہد کے بیٹے ہیری بھی تعینات ہیں۔

ایساف کے بیان کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں واقع باسٹن فوجی اڈے پر طالبان حملے میں بھاری نقصان ہوا ہے۔ حملے میں تین اسٹورز بری طرح تباہ ہوئے جبکہ ہینگرز میں پارک چھے لڑاکا جہازوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ افغان پولیس کے مشتبہ اہلکار نے جنوبی افغانستان میں بین الاقوامی فوج کے اہلکاروں پر گزشتہ روز فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔

نیٹو کے زیر انتظام افغانستان میں قیام امن کی ذمہ دار بین الاقوامی فوجی کے دستوں ‘ایساف’ کے مطابق فوجیوں پر فائرنگ کرنے والا افغان پولیس کے اہلکار کو بھی بعد ہلاک کر دیا گیا۔

بعد ازاں برطانوی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا کہ جنوبی صوبے ہلمند میں دریائے سراج کے قریب افغان پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص کی فائرنگ سے دو امریکی فوجی مارے گئے۔ مرنے والے فوجیوں کا تعلق یارکشائر کے تھرڈ بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے۔

اس حملے میں ہلاک ہونے والے دو فوجیوں سمیت امسال افغان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ ایساف کے ایک ترجمان نے “اے ایف پی” کو بتایا کہ ہمارے خیال میں حملہ آور شخص مقامی افغان پولیس کا اہلکار تھا تاہم اس بارے میں ہم وثوق سے کچھ نہیں کہ سکتے کہ آیا مارے جانے والے شخص نے افغان فوج کی وردی پہن رکھی تھی؟

اسی ذریعے کے مطابق یہ شخص غیر ملکی فوج کی ایک گشتی پارٹی کے ہمراہ بیس آیا اور اس نے کمپاؤنڈ میں داخلے کی اجازت مانگی۔ انکار پر اس نے فائر کھول دیا۔ ایساف ہی کے مطابق افغان پولیس یا فوج کی غیر ملکی فوج پر فائرنگ میں وہ اہلکار ملوث ہوتے ہیں کہ جو القاعدہ اور طالبان نے کسی نہ کسی طرح افغان سیکیورٹی اداروں میں بھرتی کرا رکھے ہیں اور وہ موقع پاتے ہی اپنا کام دکھا جاتے ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago