Categories: افغانستان

نیٹو کے فضائی حملے میں آٹھ خواتین ہلاک

کابل (بی بی سی) افغانستان کے صوبہ لغمان کے حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو فورسز کے ایک فضائی حملے میں کم از کم آٹھ خواتین ہلاک ہوئی ہیں۔
دوسری جانب نیٹو نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی حملے میں پاچ سے آٹھ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔نیٹو نے ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ سینٹرل حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔
لغمان کے حکام کا کہنا ہے کہ اس فضائی حملے میں آٹھ خواتین ہلاک ہوئی ہیں جبکہ صوبائی کونسل کے ممبر گلزار سنگروال کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں نو خواتین کی ہلاکت ہوئی ہے۔
افغانستان میں بین الاقوامی افواج آئساف کے ترجمان میجر ایڈم وجک کا کہنا ہے کہ اس فضائی حملے میں پانچ سے آٹھ شہری ہلاک ہوئے ہیں اور اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس علاقے میں پینتالیس شدت پسندوں کے گروہ کو نشانہ بنایا گیا اور کئی شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
’بدقسمتی سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں پانچ سے آٹھ افغان شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔‘
صوبہ لغمان کے گورنر کے دفتر کا کہنا ہے کہ کئی خواتین پہاڑیوں پر لکڑیاں جمع کرنے گئی تھیں۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ پہاڑی علاقہ ایک گھنا جنگل ہے جہاں حکومت کا اثر و رسوخ نہیں ہے اور طالبان کے لیے اہم جگہ ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago