Categories: بيانات

امریکا اسلام مخالف گستاخانہ فلم کے ذمہ داروں کو سزا دے

خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے تازہ ترین خطبہ جمعہ میں امریکا میں بننے والی گستاخانہ فلم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی اس فلم سے کروڑوں مسلمانوں اور روشن خیال انسانوں کی دل آزاری ہوئی اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ اس فلم کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینی چاہیے۔


اس حوالے سے انہوں نے مزیدکہا: امریکا میں جو ہتک آمیز فلم بعض انتہاپسند یہودیوں اور مصری قبطی عیسائیوں نے بنائی ہے اللہ کے سب سے زیادہ مقرب بندہ، رحمت للعالمین اور سیدالاولین والآخرین کی شان میں گستاخی پرمبنی ہے۔

مسلمانوں کی پوری دنیا میں پھوٹنے والے احتجاجی مظاہروں کو صحیح گردانتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے مزیدکہا: مسلمانوں کا دراصل احتجاج اس بات پر ہے کہ ان کی مقدسات کی توہین کیوں کی جاتی ہے حالانکہ ان کی مقدسات تمام انسانیت کیلیے مقدس ہیں۔ مسلمان ہرگز کسی بھی دین اور گروہ کی مقدس شخصیات و مقامات کی توہین نہیں کرتے ہیں۔ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو حکم دیاہے کہ مشرکوں کے معبودوں کو جو باطل معبود ہیں گالیاں مت دیں۔ قرآن پاک کی رو سے بتوں کی گستاخی جائز نہیں چہ جائیکہ انبیائے کرام علیہم الاسلام جیسی ہستیوں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی جائے اور حضرت موسی و عیسی علیہما السلام کی شان میں گستاخی کی جائے جو بڑے انبیاء میں سے ہیں۔ مسلمان سب کی مقدسات کا احترام کرتے ہیں اگرچہ وہ ان کے نزدیک قابل قبول کیوں نہ ہوں۔ مسلمانوں کی دعوت یا تنقید احترام کے دائرے میں ہوتی ہے اور نہی عن المنکر بھی عقل اور منطق کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ اسلام حکمت اور احترام و تقدس کا دین ہے۔

خطیب اہل سنت زاہدان نے مزیدکہا: اسلامی تمدن و تہذیب میں توہین و گستاخی کی کوئی گنجائش نہیں ہے؛ الٹا یہ مسلمان ہی ہیں جن کی مقدسات ہمیشہ نشانے پر ہیں۔ گزشتہ سال تقریبا انہی دنوں میں بعض انتہاپسند عیسائی پادریوں نے قرآن پاک کی شان میں گستاخی کرکے اس کا ایک نسخہ جلاڈالے جس سے ساڑھے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ درجنوں مسلمان مسلم اور غیرمسلم ممالک میں جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک بات ہے کہ ایک بار پھر امریکا میں گستاخانہ حرکت دیکھی گئی؛ تنگ نظر اورمتعصب عیسائیوں اور ایک اسرائیلی شخص نے اس بار پاکی و سچائی، صلح اور بھائی چارہ کے پیغمبر کی شان میں گستاخی کی جو قرآن کی تصریح سے پوری کائنات کیلیے رحمت تھے۔ اس سانحے سے ہر مسلمان اور آزادخیال فرد کی دل آزاری ہوئی۔ یہاں تک کہ بعض یہودیوں اور عیسائیوں نے بھی اس فلم کی مذمت کو ضروری سمجھا۔

امریکی حکام کی جانب سے مذکورہ توہین آمیز فلم کی مذمت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ممتاز سنی رہنما نے مزیدکہا: اگرچہ امریکی حکام نے اس فلم کے بعض حصوں کی مذمت کی ہے پھر بھی وہ قصوروار ہیں؛ چونکہ یا وہ خود ایسی حرکتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں یا ان کی گرفت مجرموں پر کمزور ہے اور وہ نااہل ہوچکے ہیں۔

مولانا عبدالحمید نے گستاخانہ فلم کے ذمہ داروں کو ’انسان نما‘ لوگ قرار دیتے ہوئے کہا: یہ لوگ انسان نہیں ہوسکتے جو تمام تہذیبوں اور ادیان میں ممنوع گستاخی و توہین کا ارتکاب کرتے ہیں اور مسلمانوں کے نزدیک سب سے مقدس ترین شخصیت کو نشانہ بناتے ہیں۔ آپ(ص) سے بڑھ کر مسلمانوں کے نزدیک کوئی اور مقدس شخصیت کا تصور ہی نہیں۔ مسلمان اپنی اور اپنے خاندان کی جانیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت اور غلامی میں قربان کرنے پر تیار ہے اگرچہ مہلک ہتھیاروں سے کیوں ان کی جانیں نہ لی جائیں، لیکن وہ اپنے آقا کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔ جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہیں ان کی مثال اس کتے کی طرح ہے جو چاندنی رات میں چاند کی طرف منہ کرکے بھونکتاہے۔

اسلام کے خلاف چلنے والی مہموں کی پرزور مذمت کے بعد خطیب اہل سنت نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ایسے گستاخوں کا منہ بند کرکے انہیں کنٹرول کریں۔ ایسی گستاخانہ حرکتوں سے دنیا کی ایک تھائی آبادی کی مقدسات کی توہین ہوتی ہے جو مغرب کے مدعی انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اس لیے عالمی برادری اور انسانی حقوق کیلیے سرگرم تنظیمیں اس حرکت کی مذمت کریں۔ گیارہ ستمبر کا واقعہ ایک خاص گروہ کی کارروائی تھی، اس کے بدلے میں تمام مسلمانوں کی دل آزاری و توہین کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں مولانا اسماعیلزہی نے حاضرین کو نماز کے بعد نکلنے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے کی دعوت دی تاکہ اس طرح نبی اکرم صلی اللہ وعلیہ وسلم سے اپنی محبت و پیار کا اظہار کرکے گستاخانہ فلم کی مذمت کی جائے۔

 

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago