Categories: مشرق وسطی

علامہ قرضاوی کے بارے میں خالد مشعل کے نام منسوب بیان من گھڑت ہے: حماس

غزه(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطین کی سب سے منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے تنظیم  کے سیاسی شعبے کے صدر خالد مشعل کے نام قطر کے مفتی اعظم الشیخ یوسف القرضاوی کے بارے میں منسوب بیان کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ ذرائع ابلاغ حماس اور علامہ یوسف القرضاوی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  خالد مشعل یا تنظیم کی جانب سے شیخ یوسف القرضاوی کے بارے میں موقف میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ ہی خالد مشعل نے شیخ قرضاوی کے بارے میں کوئی متنازعہ بیان جاری کیا ہے۔ اس طرح کے من گھڑت اور افواہوں پر مشتمل بیانات میڈیا کی اپنی اختراع ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں عرب ذرائع ابلاغ میں خالد مشعل کے نام منسوب ایک بیان میں قطری مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین شیخ یوسف القرضاوی کے شام بارے موقف پر تنقید کی گئی تھی۔
خالد مشعل کے نام منسوب بیان میں کہا گیا تھا کہ  انہوں نے شیخ یوسف القرضاوی کے بارے میں شامی صدر بشارالاسد کو تنقید کا نشانہ بنانے پر نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا تھا کہ شیخ یوسف القرضاوی ہوش کے ناخن لیں اور بعض مخصوص اطراف کی جانب سے شام کے بارے میں کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہ ہوں۔

modiryat urdu

Recent Posts

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

1 day ago

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ ایرانی عوام کا حق ہے

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ…

6 days ago

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

6 days ago

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

7 days ago

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…

1 week ago

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

1 week ago