Categories: افغانستان

افغان خفیہ جیل خانے، قیدیوں پر تشدد

کابل / نیویارک (ڈوئچے ویلے) اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں قائم کئی خفیہ قید خانوں میں سوچے سمجھے طریقے سے تشدد کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچے بھی اس تشدد کی لپیٹ میں آتے ہیں۔
افغانستان میں تعینات اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایسے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ افغان خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے پانچ سینٹرز میں قیدیوں سے اعتراف جرم یا خفیہ معلومات کے حصول کے لیے انہیں تشدد کا بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایسی معتبر معلومات بھی ہیں کہ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی NDS  کے دو دیگر سینٹرز میں بھی قیدیوں پر تشدد کیا گیا۔ معلومات کے حصول کے لیے افغان حکومت نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو خصوصی طور پر خفیہ قید خانوں میں قید افراد سے ملنے کی اجازت دی تھی۔ یہ امر اہم ہے کہ NDS یا افغان حکومت کی پالیسی کے مطابق قیدیوں پر تشدد کی اجازت نہیں ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق خفیہ اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ان قید خانوں میں بجلی کے جھٹکے لگانا، آبروریزی کی دھمکی دینا یا جنسی عضو پر تشدد کرنے جیسے طریقہ کار بالکل استعمال نہیں کیے جاتے ہیں، تاہم اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق کئی قیدیوں پر تشدد کے ان طریقوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کی تیاری کے سلسلے میں اکتوبر 2010 ء سے لے کر اگست 2011ء  تک ملک بھر کے کل 47 قید خانوں میں مجموعی طور پر 379 قیدیوں کا انٹرویو کیا گیا۔ نتائج کے مطابق ان قیدیوں میں سے متعدد کے جسم پر تشدد کے نشان عیاں تھے۔ کئی قیدیوں نے بتایا کہ انہیں ہاتھوں سے باندھ کر چھت یا دیوار سے لٹکا دیا جاتا ہے اور مارا پیٹا جاتا ہے۔ ایسے شواہد بھی ہیں کہ چودہ سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے بقول اگست 2011 ء میں قندھار کے جیل خانے میں تشدد کی نتیجے میں ایک قیدی کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اقوام متحدہ نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ قیدیوں پر تشدد کا سلسلہ روکا جائے اور اب تک اس حوالے سے جو کارروائیاں کی گئیں ہیں ان کا احتساب کیا جائے۔
افغان وزرات داخلہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد ہی اس کا پر کوئی ردعمل ظاہر کریں گے۔ افغانستان میں تعینات امریکی اور اتحادی افواج نے کہا ہے کہ تشدد کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد انہوں نے قیدیوں کو کئی قید خانوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ روک دیا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago