برطانیہ سمیت مختلف مقامات پر اسامہ بن لادن کی غائبانہ نماز جنازہ

لندن(جنگ نیوز) برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف مقامات پر القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،لندن میں اسامہ بن لادن کے قتل کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

لندن کے وسطی علاقے میں تقریباّ تین سو مسلمانوں نے اسامہ بن لادن کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد امریکی سفارتخانے تک احتجاجی مارچ کیا،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو افغانستان اور پاکستان میں فوجی ایکشن کی قیمت چکانی پڑے گی۔اس موقع پر دائیں بازو کی انگلش ڈیفنس لیگ کے کارکن بھی مسلمانوں کو روکنے کے لیے موجود تھے تاہم پولیس نے مداخلت کرکے فریقین کو ایک دوسرے سے الگ رکھنے کی کوشش کی اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترکی کے شہر استنبول کی فاتح مسجد کے باہر سیکڑوں مسلمانوں نے القاعدہ کے سربراہ کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے امریکا کے خلاف نعرے لگائے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سیکڑوں افراد نے مرکزی مسجد کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے امریکاکی جانب سے اسامہ کو مارنے کی مذمت کی اور غائبانہ نماز جنازہ اداکی۔
برطانیہ میں آرچ بشپ آف کینٹربری ڈاکٹر رووان ولیمزسمیت تین بڑے پادریوں نے کہا ہے کہ اسامہ کامارا جانا ایک انتقامی کارروائی ہے ، جسے انصاف نہیں کہا جاسکتا،ملٹری ایکشن کے بارے میں کئی سوالات جواب طلب ہیں۔ڈرہم کے سابق بشپ ڈاکٹر ٹام رائٹ نے کہا کہ امریکا نے ایک خودمختار ملک پر حملہ کرکے غیرقانونی حرکت کا ارتکاب کیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago