Categories: مشرق وسطی

مصر: دستور میں اصلاحات کیلیے ریفرنڈم جاری، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

دبئی(العربیہ)مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد فوج کی نگرانی میں عبوری کونسل کے زیر اہتمام آئین کی بعض دفعات میں کی گئی ترامیم کی منظوری کے لیے عوامی ریفرنڈم جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق عوام کی بڑی تعداد پولنگ مراکز پر آ رہی اور عبوری کونسل کے تحت آئین میں کی گئی ترامیم کے حق یا مخالفت میں اپنے ووٹ ڈال رہی ہے۔ پولنگ کے آخری وقت تک کم و بیش چار کروڑ 20 لاکھ افراد اپنی رائے دیں گے۔

نامہ نگاروں کے مطابق مصری میں آئین میں ترامیم کے حوالے منعقدہ ریفرنڈم میں عوام میں واضح طور پر اس کی ترمیم کی مخالفت اور حمایت دیکھی جا رہی ہے۔ ملک میں اپوزیشن کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون، تمام مذہبی جماعتیں اور بائیں بازو کی کئی سرکردہ شخصیات بھی آئین کی دفعات میں کی گئی ترامیم کے حق میں ہے جبکہ بعض پارلیمانی گروپ اور سیکولر جماعتیں آئین میں جزوی ترمیم کےخلاف ہیں۔ جزوی ترمیم کی مخالفت کرنے والوں میں آئندہ کے صدارتی انتخابات کے امیدوار محمد البرادعی اور عمرو موسیٰ بھی شامل ہیں۔ ترمیم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ جزوی تبدیلی کافی نہیں آئین کو از سرنو مرتب کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ریفرنڈم کے لیے پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوا۔ پولنگ کے آغاز کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہو گئی تھی۔ پولنگ کے عمل کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ مراکز پر کم ازکم 30 ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق صدرحسنی مبارک کے استعفے کے فوج کی نگرانی میں قائم عبوری کونسل نے ایک آئینی کمیٹی کے ذریعے آئین کی بعض دفعات میں ترمیم کی تھیں۔ آئینی ترامیم میں صدر کے اختیارات میں کمی، ایمرجنسی کے متعلق قوانین میں نرمی اور کئی دیگر اہم دفعات شامل تھیں۔ ترامیم کی حتمی توثیق کے لیے آج عوامی ریفرنڈم کا اعلان کیا گیا تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago