Categories: عالم اسلام

انقلابیوں نے قذافی کی فوج سے البریقہ آزاد کرا لیا، اجدابیا اگلا ہدف

دبئی(العربیہ) لیبی رہ نما معمر قذافی سے الگ ہونے والے وزیر داخلہ جنرل عبدالفتاح یونس نے کہا ہے کہ قذافی کی حامی فوجی کے مشرقی علاقے میں حملوں کی وجہ سے پسپائی اختیار کرتے والے انقلابی اب اجدابیا کے اسٹریٹجک اور اہم شہر اجدابیا کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے بتای کہ اجدابیا شہر مشرقی لیبیا، بن غازی اور طبرق کو جانے والے سنگم پر واقع ہے۔ بہ قول اجدابیا کا دفاع انتہائی اہم ہے۔

دوسری جانب حکومت مخالف ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انقلابیوں نے تیل کی دولت سے مالا مال البریقہ شہر کا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ عینی شاہدین سے اس سے پہلے البریقہ پر قذافی حامی فوج کے قبضے کی خبر دی تھی۔
مقامی صحافی عریش سعید نے العربیہ ٹی وی کو بتایا کہ اہلیاں البریقہ کی آزادی کے بعد جشن منا رہے تھے۔ شہر کو قذافی فوج سے چھڑانے کے لئے شدید لڑائی ہوئی۔ انقلابیوں نے قذافی بریگیڈ کا محاصرہ کر کے شہر سے ان کا قبضہ ختم کرایا جس کے بعد یرغمال بنائے گئے افراد کو رہائی نصیب ملی۔ انقلابیوں نے اس کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں قذافی کے حامی فوجیوں کو قیدی کرلیا۔
صحافی سعید نے مزید کہا کہ انقلابیوں نے البریقہ کو پہلی دفاعی فرنٹ لائن بنا لیا ہے اور شاید قذافی فوج سے لڑائی میں ان کے قبضے میں جانے والے باقی شہروں سے سرکاری فوج کا قبضہ ختم کرانے کے لئے رات ہو البریقہ جیسے حملے کریں۔
انقلابیوں نے فوجی ترجمان بریگیڈئر حامد الحاسی نے بتایا کہ حکومت مخالف انقلابیوں نے 20 سرکاری فوجیوں کو زندہ گرفتار کر لیا ہے جبکہ 25 دوسرے ہلاک ہوئے۔ انقلابیوں کی کارروائی سے سرکاری فوج کو شہر سے 20 کلومیٹرباہر دھلیک دیا گیا ہے۔
لیبیا کے لئے یو این کے خصوصی کوارڈینٹر رشید خالقوف نے امید ظاہر کی کہ انہیں طرابلس کے حالیہ دورے میں ملک کے مشرقی علاقے سمیت تمام دوسری جگہوں تک رسائی کی سہولت بہم پہنچائی جائے گی تاکہ وہاں پر انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
اس سے پہلے فرانسیسی وزارت خارجہ نے لیبیا پر نو فلائی زون قائم کرنے کے لئے یورپی یونین، عرب لیگ، سیکیورٹی کونسل اور لیبیا کی قومی کونسل سے مشورے سے اپنی کوششیں تیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago