Categories: مشرق وسطی

نئی حکومت کی تشکیل تک مستعفی قیادت امور مملکت چلائے: لبنانی صدر

بیروت(ایجنسیاں) لبنان کے صدر میشل سلیمان نے سعد حریری کی قیادت میں مستعفی حکومت سے اپیل کی ہے وہ نئی حکومت کی تشکیل تک امور مملکت انجام دے۔

ایوان صدر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ سے جمعرات کے روز میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابیبنہ کے ایک تہائی وزراء کے استعفی اور حکومت کے مستعقفی ہونے سے متعلق دستوری دفعات کی روشنی میں صدر نے سعد حریری سے کہا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک امور مملکت چلائیں۔
لبنان میں قومی اتفاق رائے کی اتحادی حکومت کی کابینہ تیس وزراء پر مشتمل تھی۔ بدھ کے روز گیارہ وزراء کے استعفے کے بعد اس اتحادی حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔ دستور کے مطابق ایک تہائی وزراء کے استعفوں کی وجہ سے حکومت کو مستعفی تصور کیا جاتا ہے۔ یہ حکومت گذشتہ برس نومبر میں بنی تھی۔
ملکی قانون لبنانی صدر سے اس بات کا تفاضہ کرتا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل کی خاطر ایوان میں کسی سنی شخصیت کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دیں۔ سعد حریری اور حزب اللہ کے درمیان رفیق حریری قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے خصوصی ٹرابیونل کی وجہ سے دیرنیہ کشیدگی چلی آ رہی تھی۔
حالیہ چند دنوں میں ٹرابیونل کی کارروائی کے بعد چند ایسے اشارے ملے تھے کہ جن سے اس فورم کے متوقع فیصلے کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ شاید ٹرابیونل اپنے فیصلے میں حزب اللہ کے سینئر ارکان کو رفیق حریری قتل کیس میں ماخوذ کرنے جا رہا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago