Categories: پاکستان

اتحادی فوج کی شمالی وزیرستان پر گولہ باری، 5 افراد جاں بحق ،3 زخمی، علاقے میں خوف نقل مکانی شروع

پشاور، میرعلی، وانا (جنگ نيوز، این این آئی) شمالی وزیرستان کے علاقے مداخیل میں افغانستان میں موجود اتحادی افواج کی گولہ باری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔

ادھر افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے 8 سے زائد مارٹر گولے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں آکر ے جس سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
افغان سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان پر مارٹر گولے داغے تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے گاؤں مداخیل پر افغانستان میں موجود اتحادی افواج کی گولہ باری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سرحدی علاقے میں واقع ترخوبی کیمپ پر افغان طالبان کے حملے کے بعد اتحادی فوج نے کارروائی کی، اس دوران کئی گولے شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے گاؤں مداخیل میں آگرے۔ جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق اور تیرہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں،زخمیوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گولہ باری سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے اور مقامی آبادی نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago