Categories: مشرق وسطی

غزہ پر اسرائیلی میزائل حملے ، جہاد اسلامی کے کمانڈر شہید

غزہ(آن لائن)غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی فضائیہ کے “F-16” طیاروں نے شہر میں متعدد مقامات پر بمباری کی، جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج کے طیاروں نے غزہ میں النصیرات کے مقام پر ایک پولیس اسٹیشن پر بمباری کی، جس سے پولیس اسٹیشن کو بری طرح نقصان پہنچا ہے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر غزہ کے مشرقی شہر خان یونس میں جہاد اسلامی کے ملٹری ونگ القدس بریگیڈ کے مرکز پر بھی بمباری کی گئی ہے ،جس سے تنظیم کا دفتر مکمل طورپر تباہ ہو گیا ہی، تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فلسطینی ایمرجنسی ومیڈیکل سروسز کے ترجمان ادھم ابو سلیمہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے رات گئے کئی مقامات پر بمباری کی ہے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضے کیخلاف سرگرم جہاد اسلامی کے ملٹری ونگ القدس بریگیڈ کے کمانڈر جمیل ابونجار کو صہیونی فوج نے ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا ہے۔فلسطینی میڈیکل ذرائع نے صہیونی فوج کے ٹارگٹ کلنگ حملے میں 25 سالہ جمیل نجار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے القدس بریگیڈ کے کمانڈر کو غزہ کے مشرقی شہرخان یونس میں ایک میزائل حملے میں شہید کیا۔میزائل حملہ جمیل نجار پراس وقت کیا گیا جب وہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے۔میزائل حملے میں بعض دیگرافراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago