Categories: مشرق وسطی

اسلامی ممالک میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر او آئی سی پارلیمانی کانفرنس طلب

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلامی ممالک میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر او آئی سی نے پارلیمانی کانفرنس طلب کرلی ہے۔
قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 17جنوری کو دبئی میں منعقدہ او آئی سی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اس کانفرنس کیلئے دو نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں مسلم دنیا میں ایٹمی توانائی کے پرامن مقاصد اور استعمال کا اہم معاملہ بھی شامل ہے۔

پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس کے سامنے اسلامی ملکوں میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک اور اس حوالے سے یورپی ملکوں میں ہونے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کے ازالے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔
اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے ضمن میں آئینی اور قانونی پہلوؤں کی وضاحت کریں گی۔
اسپیکر لندن جارہی ہیں جہاں دولت مشترکہ کے 56 ملکوں کی اسپیکرز تنظیم کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago