Categories: پاکستان

نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

پشاور(بى بى سى) پاکستان کے سابق وفاقی وزیر داخلہ میجر جنرل ریٹائرڈ نصیر اللہ بابر تراسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق نصیر اللہ بابر گزشتہ کچھ عرصے سے فالج کے عارضے میں مبتلا تھے اور پشاور میں فوجی ہسپتال سی ایم ایچ میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

نصیر اللہ بابر کی بیٹی شہلا بابر نے سرکاری ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال پہلے ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا۔
ان کے مطابق ’ اتوار کو سانس کی تکلیف کی وجہ سے سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ان کا انتقال ہو گیا۔‘
نصیر اللہ بابر کی نمازِ جنازہ پیر کو نوشہرہ کے علاقے پیر پیائی میں ادا کی جائے گی۔
نصیر اللہ بابر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں سنہ انیس سو پچھہتر سے ستتر تک صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے دوسرے دور اقتدار میں وفاقی وزیر داخلہ تھے۔
وہ سنہ انیس سو ترانوے کے انتخاب میں نوشہرہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم دو ہزار سات میں پارٹی کی پالیسیوں سے اختلافات کی بنا پر وہ جماعت سے الگ ہو گئے تھے۔
نصیر اللہ بابر پیپلز پارٹی کے دوسرے دور حکومت میں کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف متنازعہ آپریشن میں ملوث تھے جبکہ مبینہ طور پر طالبان کو بنانے میں بھی ان کا کردار تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago