Categories: مشرق وسطی

اسرائیل زوال کی جانب بڑھ رہا ہے: القسام بریگیڈ

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد الضیف نے کہا ہے کہ القسام  بریگیڈ آج زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوچکی ہے اور انسان دشمن صہیونیوں کے خلاف جہاد و قتال کی بھرپور کارروائیاں کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔

حماس کے آغاز کو 23 برس بیتنے کی مناسبت سے القسام بریگیڈ کی ویب سائٹ پر شائع کردہ الضیف کے بیان میں فلسطینی قوم کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ قوم کو ڈرانے دھمکانے کی اسرائیلی کوششوں اور شروع کی گئی ذرائع ابلاغ کی جنگ پر کان نہ دھرے جائیں۔ اس طرح کی میڈیا مہم کا مقصد فلسطینیوں کی مزاحمت کو کمزور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل 23 سال میں حماس کے زور کو نہ توڑ سکا، اتنے طویل عرصے کی شاندار جہادی کارروائیوں اور بے مثال قربانیوں کے بعد آج القسام بریگیڈ انتہائی مضبوط ہو چکی ہے، اس پر قابو پانا اسرائیل کے بس سے باہر ہے۔
ڈائریکٹر جنرل القسام نے بتایا کہ غاصب یہودیوں کے خلاف طویل عرصے کی مزاحمت، قتال اور جہاد کے باوجود ہم تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوئے، القسام آج بھی صہیونی مجرموں کے خلاف کارروائیوں کے لیے کمر بستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ کی مدد و نصرت کو ساتھ لیتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ چاہے کتنا ہی عرصہ بیت جائے اور چاہیے کتنی ہی قربانیاں دینی پڑیں، اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔
اس موقع پر الضیف نے قوم کی قربانیوں اور اسرائیلی عقوبت خانوں میں مظالم کے شکار فلسطینی اسیران  کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے بیان کے آخر میں الضیف نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’تم زوال کی طرف بڑھ رہے ہو، فلسطین القدس، مسجد اقصی، شہروں اور قصبوں کے ساتھ باقی رہے گا، بحر سے نہر تک، شمال سے جنوب تک، فلسطین کے کسی ایک چپے پر بھی تمہارا حق نہیں ہے۔ جب تک یہاں ایک مسلمان بھی زندہ ہے تمہیں اس سرزمین پر سفید پرچم لہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘‘
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago