برطانیہ‘دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا شبہ،12افراد گرفتار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 3 افراد کو لندن،5 افراد کو کارڈف اور 4 کو وسطی انگلینڈ میں اسٹوک آن ٹرینٹ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افرادکی عمریں 17 سے 28 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں خفیہ اطلاع پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہیں ۔فوری طور پر گرفتار کیے گئے افراد کی قومیت نہیں بتائی گئی ۔
برطانیہ میں انسدادِ دہشتگردی یونٹ کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر پولیس جان یٹس نے پیر کو ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں ایک بڑے پیمانے پر ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئیں جس میں کئی شہروں کی پولیس نے حصہ لیا۔ان افراد کو پیر کی صبح ان کے گھروں اور ان کے قریب واقع مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پولیس جان یٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں کی عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ضروری تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد سے دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے الزام کے تحت تفتیش کی جائے گی تاہم انہوں نے دہشتگردی کے اس منصوبے کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا ۔
برطانوی پولیس کے مطابق اس وقت گرفتار شدہ افراد کی رہائش گاہوں کے علاوہ لندن اور برمنگھم میں 2 گھروں کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago