Categories: پاکستان

ٹارگٹ کلنگ میں متحدہ ملوث ہے‘ تاجر بھتہ نہ دیں‘ ذوالفقار مرزا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلرزکاتعلق کراچی کی سب سے بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے ہے،عمران فاروق لندن میں قتل ہوئے اور دکانیں کراچی میں بند ہوئیں، کراچی میں پٹھانوں ، پنجابیوں، بلوچوں اور سندھیوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے، اگر تمام قومیتوں نے اتحاد کرکے برسٹ مارا تو بے گناہ اردواسپیکنگ مریں گے۔

یہ بات انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کیاعمران فاروق کواسفندیارنے قتل کیاکہ یہاں پٹھانوں کوماراجائی؟
ان کا کہناتھا کہ تاجروں کی مختلف ایسوسی ایشنزبھتے دیتی ہیں،آپ کاروباری لوگ اپنے پیسوں سے بھتہ اورطالبان کوزکوة دیتے ہو،ہمارے پاس پولیس کوگاڑیاں ،موٹرسائیکل دلانے کے پیسے نہیں ہیں،آپ کاروباری لوگ اس پیسے سے پولیس کوگاڑیاں کیوں نہیں دلاتی،یہاں اسلحے کے زورپرکھالیں چھین لی جاتی ہیں،کس کتاب میں لکھاہے کہ بندوق کے زورپرکھالیں چھینی جائیں۔
وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 60 افرادگرفتارکیے اورٹارگٹ کلرزکاتعلق کراچی کی سب سے بڑی جماعت سے ہے۔
لیاقت آبادمیں ایک مغوی کورکھاگیااورتاوان لیکرچھوڑاگیا اورہم نے وہاں سے بھاری اسلحہ برآمدکیا،اس میں سیکٹرانچارج ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سب کا شہرہے اور تمام سیاسی جماعتیں یہاں کے حالات کی ذمہ دارہیں،کراچی میں ایک زمانے میں تھانے نیلام ہوتے تھی،شترمرغ کی طرح گردن چھپانے سے خیریت نہیں ہوگی،کاروباری افرادسیاست میں استعمال ہونے سے بچیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

7 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago