Categories: پاکستان

مقبوضہ کشمیر کو کیا روئیں‘ قبائلی علاقوں میں زیادہ مظالم ہورہے ہیں‘فضل الرحمان

اسلام آباد (ثناءنیوز/مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علماءاسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوج وزیرستان اور قبائلی علاقوں میں ایسے ہی پھنس چکی ہے جیسے ناٹو افواج افغانستان میں پھنس چکی ہے ۔ کسی بھی فوجی آپریشن کے مثبت نتائج نہیں نکلے ۔ صرف میڈیا پر پراپیگنڈا جاری ہے حالانکہ کشمیر سے بڑھ کر قبائلی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ۔

نجی ٹی وی سے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں سول ملازمین کی تعیناتی اور تبادلے بھی فوج کی اجازت سے ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت قبائلی علاقوں میں حکومت کی عملدراری کہیں نظر نہیں آتی اور کشمیریوں کے حقوق کی بات وہ کیسے کر سکتے ہیں جب پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے ہم نے سوات ، باجوڑ ، اورکزئی اور مہمند میں کامیاب آپریشن کیا مگر اب تک ان علاقوں سے ایک سپاہی بھی واپس نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں سیاسی عمل نظر نہیں آ رہا اور نہ ہی حکومتی رٹ نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سول انتظامیہ مفلوج ہوجائے اور حکومت ایک سول افسر کو بھی فوج کی مرضی کے بغیر تبدیل نہ کرسکے تو پھر حکومتی عملداری کہاں ہوگی؟
انہوں نے کہا کہ وزیرستان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے مشکل ترین جگہ ہے ۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح امریکا اور ناٹو فوج 10 سال گزرنے کے باوجود افغانستان میں کامیاب نہیں ہوئی وہ اب وہاں سے بھاگنے کے لیے راستہ ڈھونڈ رہی ہے ۔ میرا نہیں خیال کہ ہم شمالی وزیرستان میں فوج بھیج کر اس غلطی کو دہرائیں گے ۔
علاوہ ازیں راولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حامد سعید کاظمی اور اعظم سواتی کے تنازع میں جے یو آئی فریق نہیں۔ یہ مسئلہ دو وزراءکے درمیان ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

8 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago