Categories: افغانستان

افغانستان: نیٹوکا 6فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

کابل(ایجنسیاں) افغانستان کے جنوب میں طالبان کے حملے میں چھ غیر ملکی فوجی مارے گئے ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مارے جانے والوں کی شہریت فی الحال واضح نہیں کی۔ افغانستان کے جنوبی صوبوں میں تعینات افواج کی اکثریت امریکیوں کی ہے۔ جنوبی افغانستان کےشہر قندھار میں گزشتہ روز ایک کار بم دھماکے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چھے افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسی طرح ہفتے کی صبح قندوز میں 6 غیرملکی فوجی اور 13 افغان اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد اس سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے “قندھار کے ضلع ژڑئی میں امارت اسلامی کےفدائی مجاہدنےبارودبھری گاڑی کو امریکی فوجی مرکزمیں داخل کرکے وہاں فدائی حملہ کردیا جس میں تیس  30جارح فوجی ہلاک جبکہ متعدزخمی ہوئے۔”
محتاط اندازوں کے مطابق رواں سال مارے جانے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد700  سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ سال ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 521 بتائی جا رہی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago