کوسوو:وزیراعظم تھاچی کا جیت کا دعوٰی

پرسٹینا(بى بى سى) کوسوو میں سربیا سے آزادی کے تین سال بعد منعقد ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم ہاشم تھاچی نے فتح حاصل کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران کیا۔

انتخابی نتائج کے اندازوں کے مطابق ہاشم تھاچی کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف کوسوو کو اکتیس فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کی مخالف ڈیموکریٹک لیگ آف کوسوو نے پچیس فیصد ووٹ لیے ہیں۔
اگر ان نتائج کی تصدیق ہو جاتی ہے تو ہاشم تھاچی کو حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کی مدد درکار ہوگی۔ انتخابی اندازوں کے مطابق طلبہ سیاست سے ملکی سیاست میں داخل ہونے والے ایلبن کرتی کی سیلف ڈٹرمینیشن پارٹی نے سولہ فیصد ووٹ لیے ہیں۔
کوسوو کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی جانے والی تقریر میں ہاشم تھاچی نے کہا کہ ان کی جماعت کی جمہوری اقدار کو ایک بڑی فتح ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آج کوسوو کے عوام نے واضح فیصلہ دیا ہے اور آج یورپی کوسوو بول اٹھا ہے‘۔
کوسوو کے مرکزی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان انتخابات میں ووٹنگ کی شرح اڑتالیس فیصد رہی جبکہ سنہ 2007 کے انتخابات میں یہ شرح چالیس فیصد تھی۔
ان انتخابات کے موقع پر کوسوو کے اکثریتی البانوی آبادی اور اقلیتی سرب باشندوں کے درمیان خلیج بدستور موجود ہے۔
سربیا نے کوسوو کی آزادی کو اب تک تسلیم نہیں کیا ہے اور کوسوو کے شمال کے برعکس باقی علاقوں میں رہنے والے سرب نسل کے لوگوں نےانتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا۔
کوسوو کی آبادی بیس لاکھ ہے جس میں سے سرب آبادی صرف ایک لاکھ بیس ہزار ہے۔ ایک سرب ووٹر نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’میں خوشحالی کے لیے پرامید ہوں۔ میں اب تک اپنی جماعت سے مطمئن رہی ہوں۔ یہ واضح ہے کہ انہوں نے محدود وسائل سے بہت کچھ کیا اور ہم اپنے بہتر مستقبل کے لیے پرامید ہیں‘۔
کوسوو میں یہ قبل از وقت انتخابات اکتوبر میں اس وقت کی حکومت کی اتحادی جماعت ایل ڈی کے کے حکومت سے علیحدہ ہو جانے کی وجہ سے منعقد ہوئے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago