Categories: پاکستان

بنوں : تھانہ سٹی پولیس کے قریب دھماکا ،دواہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک

بنوں(ايجنسياں) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے سٹی پولیس اسٹیشن کے قریب خود کش بم دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار معمول کی مطابق گشت کررہے تھے سٹی پولیس اسٹیشن بنوںمیلاد پارک کے قریب فرنیچر مارکیٹ چوک کے ساتھ خودکش حملہ آور نے خود کو پولیس وین سے ٹکرا دیاجس کے نتیجے میں وین میں سواردو کانسٹیبل سمیت 6 افراد جاں بحق اور22زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیںدھماکے کے فوری بعد پولیس ایمبولینسزفائربریگیڈ کی گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیںلاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیاگیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی.
ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اور تمام ڈاکٹر’ پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا.
دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور ملحقہ مارکیٹ فوری طور پر بند کر دی گئی دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago