Categories: افغانستان

شرقی افغانستان: پولیس وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ سے 6 ناٹو اہلکار ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افغانستان میں فائرنگ سی6ناٹواہلکارہلاک ہوگئے۔کابل میں ناٹو ترجمان کے مطابق مشرقی افغانستان میں تربیتی مشقوں کے دوران افغان پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں 6 اتحادی فوجی مارے گئے۔جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی شہیدہوگیا۔

ناٹو کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ٹریننگ مشن کے دوران فوجیوں پر گولیاں چلائیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا یہ حملہ آور پولیس افسر تھا یا کوئی شدت پسند جو ٹریننگ کے دوران گھس آیا تھا۔
ناٹو نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق کس ملک سے تھا لیکن خطے میں زیادہ تر غیرملکی فوجی امریکا کے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل طالبان پولیس کی وردی پہن کر اس طرح کے حملے کر چکے ہیں۔گزشتہ ہفتے ہی افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیکا میں پولیس کی وردی میں 2 خود کش بمباروں نے 12پولیس افسران کو ہلاک کر دیا تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago