’’شیعہ مذہبی تقریبات میں ہماری مقدسات کی توہین نہیں ہونی چاہیے‘‘

ایران کے مشرقی شہر زاہدان کی جامع مسجد مکی میں ہزاروں فرزندان توحید سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا تمام مذاہب ومسالک کے پیروکار اپنی مذہبی تقاریب اس انداز میں منعقد کرائیں کہ دیگر مسالک کی مقدسات کی توہین نہ ہو۔ خاص طور پر شیعہ حضرات اپنی دینی تقاریب سوچ سمجھ کر منعقد کریں اور اہل سنت کی مقدسات کی گستاخی سے گریز کریں۔

’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے اہل سنت اور اہل تشیع کو دو اہم مسلک قرار دیتے ہوئے کہا جس طرح ان دو مسلکوں کے درمیان بہت سارے مشترکات پائے جاتے ہیں اسی طرح بعض امور میں اختلاف رائے بھی ہے۔ جو مسائل اختلافی ہیں تو وہ متعلقہ مسلک والوں کے ساتھ خاص ہیں۔ ہمیں مشترکہ امور پر زور دینا چاہیے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے بات آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا: جو مسائل اور تہوار کسی مسلک کے ساتھ خاص ہیں وہ انہی مسلک کے ماننے والوں کے لیے اہم ہیں دوسروں کے لیے نہیں۔ جیسا کہ اٹھارہ ذوالحجہ کو شیعہ برادری ’’عید غدیر خم‘‘ کے عنوان سے مناتے ہیں۔ میری نصیحت یہ ہے کہ جو تہوار مخصوص ہیں ان کا انعقاد اس طرح ہونا چاہیے کہ دیگر مسالک کے پیروکاروں کی دل آزاری نہ ہو۔
انہوں نے تاکید کی کہ ایسی مجلسوں اور جلوسوں میں صحابہ کرام اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی نہیں ہونی چاہیے، اہل سنت کی مقدس شخصیات کی عزت واحترام کا خیال رکھنا از حد ضروری ہے۔ ان کی شان میں بے حرمتی وگستاخی بہت سنگین جرم اور غلطی ہے۔ مسلمانوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago