ماسکو: مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ مزید مساجد تعمیر کرنے کا مطالبہ

ماسکو (اے پی پی) آبادی میں مسلمانوں کے بلند ترین تناسب والے چند یورپی شہروں میں سے ایک ہونے کے باوجود روسی دارالحکومت ماسکو میں صرف چار مساجد موجود ہیں جس کے باعث نمازیوں کی بڑی تعداد کو تیز دھوپ یا بارش کی صورت میں بھی جمعہ کی نماز سڑکوں پر ادا کرنا پڑتی ہے۔

ماسکو کی انتظامیہ کے مطابق ایک کروڑ 5 لاکھ آبادی کے اس شہر میں مسلمانوں کی آبادی 12 لاکھ ہے لیکن ماسکو میں مسلم علماءکی تنظیم کونسل آف مفتیز کے مطابق شہر میں مسلمانوں کی حقیقی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔
ماسکو میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا حتیٰ کہ بعض نو آزاد مسلم ریاستوں سے بھی مسلمان ماسکو آ گئے لیکن مقامی مسلمانوں کے مطابق انہیں ماسکو میں نئی مساجد کی تعمیر اور موجودہ مساجد کی توسیع میں غیر مسلموں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے جن میں قوم پرستی کے جذبات سابق سوویت یونین کی تحلیل کے باعث زیادہ شدت سے ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago