Categories: عالم اسلام

سرینگر، فورسز کا مسجد میں گھس کر نمازیوں پر تشدد، ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ ،2 کشمیری شہید

سرینگر (ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مسجد میں گھس گئے اور نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ کشتواڑمیں ایک فوجی کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بڑا آپریشن شروع کر دیا،فائرنگ اور جھڑپوں کے دوران مزید2 کشمیری نوجوان شہید جبکہ جھڑپوں کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی ماراگیا۔

حریت کانفرنس نے صدر اوباما کے دورہ بھارت کے موقع پر احتجاجی مظاہر وں کا اعلان کردیا ہے۔وادی کے متعددمقامات پرسخت کرفیوکے باوجود اتوارکے باوجودبھارت مخالفمظاہروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔شہید کئے جانے والے دونوں نوجوانوں کی علیحدہ علیحدہ لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر شہید کیا گیا ، ان کی عمریں 20 سال تک ہیں وادی میں مکمل ہڑتال۔
مقبوضہ کشمیر کے تین اضلاع بارہمولا ،بانڈی پورہ اور پلہیان میں کرفیو نافذکر کے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ان علاقوں میں کہرام مچ گیا،لوگوں نے بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

1 hour ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago