Categories: پاکستان

میرانشاہ میں ڈرون حملہ‘ 7 افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

میرانشاہ + مہمند ایجنسی (ایجنسیاں) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوا میں اتوار کی صبح امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ مہمند ایجنسی میں 3پرائمری سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے تحصیل شوا میں واقع ایک مکان پر 4 میزائل داغے، گھر کے باہر کھڑی 2گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےوالے تمام افراد مقامی ہیں اور ان میں کوئی غیرملکی یا القاعدہ رہنما شامل نہیں۔
شمالی وزیرستان میں مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اتوار کی صبح گیارہ بجے تحصیل سپن وام کے علاقے شوہ میں ایک مکان کو امریکی جاسوس طیارے سے نشانہ بنایا گیا۔ مکان کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ مکان کو مقامی طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر گروپ کے شدت پسند ٹھکانے کے طور پر استعمال کرتے تھے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونےوالے افراد کی نعشیں بری طرح جھلس جانے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو چکی ہیں۔
ادھر پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں تعلیم دشمن شرپسندوں نے دو بوائز اور ایک گرلز پرائمری سکول میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تحصیل صافی میں تباہ شدہ سکولوں کی مجموعی تعداد 56 ہو گئی۔
ادھر علینگار کے علاقہ میں عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، سکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب پر فرار ہو گئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago