روس: مارکیٹ میں دھماکے،15افراد ہلاک،متعد د زخمی

ولاڈیکوز (ايجنسياں)روس کے جنوبی شہر میں دھماکے سے پندرہ  افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے سے کئی عمارتوں اور قریب کھڑی گاڑیو ں کو نقصان پہنچاہے۔

مقامی لوگ فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو عمارت سے نکالنے کی کوششوں میں لگ گئے۔اس سال میں ہونے والے دھماکو ں میں یہ بڑا بم دھماکہ ہے ۔
دھماکے کی جگہ مارکیٹ میں لوگوں کا ہر وقت رش لگار رہتا ہے۔ اور یہ ایک مصروف بازار تھا جس کی وجہ سے اتنی ہلاکتیں ہوئی ۔
کچھ تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ ایک پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا دھماکہ تھا جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا جو ایک حملہ آور کار میں موجود تھا۔
روسی سرکاری خبر ایجنسی نے روسی حکام کے حوالے سے بتایاکہ دھماکہ ولاڈیکوز شہر کی بڑی مارکیٹ میں ہوا۔ تاہم حکام نے یہ بتایا کہ دھماکہ کس چیز کاتھا۔ زخمیوں کوہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago