Categories: مشرق وسطی

ترکی : فوجی کمانڈروں سمیت 102 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

استنبول(ايجنسياں) ترکی کی عدالت نے دو ہزار تین میں حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ سازش میں ملوث سینئر فوجی کمانڈروں سمیت ایک سو دو ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق استنبول کی عدالت کے جج دعوت بدر نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے اِس انتہائی اہم کیس کی پہلی سماعت کی تاریخ سولہ دسمبر مقرر کی۔ جو استنبول کے قریب جیل کے کمپلیکس کے اندر ہوگی۔ جن ایک سو دو ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ان میں پانچ حاضر سروس جرنیل، دو ایڈمرل اور کئی ریٹائرڈ عسکری کمانڈرز شامل ہیں۔
آپریشن سلیج ہیمر کے نام سے حکومت کا تختہ الٹنے کا مبینہ منصوبہ بنانے کے الزام میں کُل ایک سو چھیانوے ملزمان مقدمے کا سامنا کریں گے۔ یہ سازش مبینہ طور پر فوجی کمانڈرز کی جانب سے دو ہزار تین میں اُس وقت کی گئی جب موجودہ حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے اقتدار سنبھالا تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago