Categories: مشرق وسطی

زاہدان: دو خودکش حملے ،30افرادجاں بحق

زاہدان(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)امام حسین کے یوم ولادت پرجشن کے دوران ایران کے شہرزاہدان میں دو خودکش حملے کیے گئے ہیں جس سے 30افرادجاں بحق اورسوسے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

سرکاری طورپر20افراد مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔کالعدم تنظیم جنداللہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔پیغمبراسلام کے نواسے حضرت امام حسین کے یوم ولادت کے موقع پرجشن میں سیکڑوں افراد مسجد میں موجودتھے اورجاں بحق افراد میں انقلابی گارڈز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
ایک اہلکار نے بتایاکہ جامع مسجدمیں خاتون کالباس پہنے خودکش حملہ آورنے داخل ہونے کی کوشش کی تواسے روکاگیاجس پراس نے دھماکاکردیا۔اورلوگ امدادکے لیے دوڑے تواس دوران دوسراخودکش حملہ ہوا۔ اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 سے زائد ہے جب کہ سرکاری طور پر صرف 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago