Categories: پاکستان

داتادربارحملہ،بلیک واٹرکےملوث ہونےکی تحقیقات کی جائیں،عدالت

لاہور(خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف نے کہاہے کہ پولیس سانحہ داتادربار میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتارکرنے کےلئے کارروائی کرے اور داتادربار پر حملےمیں بلیک واٹر کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کی جائیں ۔

سانحہ داتادربار کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پیش آیا۔سیکیورٹی کے جتنے سخت انتظامات ہونے چاہیے تھے اتنے نہیں کئے گئے ۔
اس موقع پر ریمارکس دیتےہوئے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ خواجہ محمد شریف نے کہاکہ وہ خود کش حملے کی تحقیقات کی نگرانی خود کرینگے جس کے بعد سماعت نوجولائی تک ملتوی کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پولیس اس حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کرے۔
یادرہے پاکستانی صحافی اور دانشوروں نے کئی بار خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تعلیمی اور مقامی مقامات پر حملوں میں بلیک واٹر جیسی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ القاعدہ و طالبان رہنماوں نے پاکستان میں مقامی مقامات پر حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کرکے بلیک واٹر کو مورد الزام ٹھہرایاہے۔
کہاجاتاہے یہ پہلی دفعہ ہے کہ پاکستانی وزیرداخلہ نے کسی حملے کے بعد پاکستانی طالبان پر الزام لگانے سے گریز کیا اور کسی تیسری قوت کے ملوث ہونے کاخدشہ ظاہرکیا جو تحقیقات کا دروازہ کہلے رکھنے میں مفید بیان سمجھا جاتاہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

32 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago