Categories: افغانستان

افغانستان:دومسیحی امدادی اداروں کی سرگرمیاں معطل

کابل (ایجنسیاں) افغانستان میں حکام نے دومسیحی غیرملکی تنظیموں کو افغانوں کو مرتد بنانے کے الزام میں معطل کردیا ہے اور کہا ہے کہ باقی غیرملکی تنظیموں کے بارے میں ان کی مسلمانوں کو مذہب کی تبدیلی پرراغب کرنے کی کوششوں کے بارے میں تحقیقات کی جائے گی۔

غیرسرکاری تنظیموں این جی اوز کی نگرانی سے متعلق امور کے ذمے دارافغان ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ہاشم مایار نے بتایا ہے کہ امریکا میں قائم چرچ ورلڈ سروس اورناروے کی غیرسرکاری تنظیم چرچ ایڈ کے خلاف مسلمانوں کو عیسائی بنانے کے الزامات کی تحقیقات کی جائے گی اور اس دوران انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
افغان وزرات خزانہ کے ایک ترجمان صادق عمرخیل کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس دونوں تنظیموں میں سے کسی کے خلاف بھی فی الوقت کوئی ثبوت نہیں ہے۔ان دونوں تنظیموںنے 1990ء کی دہائی میں طالبان کے دورحکومت میں افغانستان میں کام شروع کیا تھا۔ان دنوں منصوبہ بندی کی وزارت این جی اوزکے امورکی ذمہ دارتھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگرتحقیقات سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ دونوں تنظیمیں افغانوں کامذہب تبدیل کرانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھیں تو ان کا معاملہ جوڈیشل حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔اگران کے خلاف کوئی ثبوت نہ ملا تو انہیں اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔
افغانستان میں اس وقت سیکڑوں ملکی اورغیرملکی غیرسرکاری تنظیمیں ضروری انسانی امداد،تعلیم اورصحت کے مختلف منصوبوں پرکام کررہی ہیں لیکن بعض تنظیموں کے بارے میں افغانوں کوشُبہ ہےکہ وہ لوگوں کو مرتدبنانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago