Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت

اسرائیلی فوج کے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہازوں کے ایک قافلے پر کمانڈو حملے کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی ہے۔ حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترکی
ترکی میں اسرائیلی حملے کی سب سے شدید مذمت کی گئی۔ بحری جہازوں میں سب سے زیادہ ترک امدادی کارکن سوار تھے۔
ترکی نے تل ابیب سے اپنے سفارتکار کو واپس ملک آنے کا حکم دیا ہے اور استنبول میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔

پاکستان
حکومت پاکستان نے غزہ کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان لے کرجانے والے بحری جہازوں کے قافلے پر اسرائیل کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے پیر کو جاری ہونے والے اپنے بیان میں اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن مشن کے ارکان کی ہلاکت جس میں خواتین بھی شامل ہیں، سفاکانہ، غیرانسانی اور بین الاقوامی قانون وضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یونان
یونان نے احتجاجی طور پر اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں روک دی ہیں۔

امریکہ
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے حملے میں جانوں کے زیاں اور زخمی ہونے والوں کے لیے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کن حالات میں سانحہ ہوا۔

اقوامِ متحدہ
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ انہیں اس حملے پر سخت صدمہ پہنچا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سینیئر اہلکار رابرٹ سیری اور فلِپو گرانڈی نے کہا کہ ’ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں اور اسے فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم یہ بات صاف طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ اگر اسرائیل بین الاقوامی برادری کی طرف سے غزہ کے غیر سودمند اور ناقابلِ قبول محاصرے کو ختم کرنے کی اپیلوں پر کان دھرے تو اس طرح کے سانحے روکے جا سکتے ہیں۔

برطانیہ
برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ولیم ہیگ نے غزہ کے لیے جانے والے امدادی بحری قافلے کو اسرائیلی فوج کی طرف سے روکنے کی کوشش کے دوران ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم اس طرح غزہ پہنچنے کی کوشش کے خلاف مسلسل مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس میں بہت رسک ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی چاہیئے کہ وہ تحمل اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق چلے۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ خبر اس بات کی اہمیت پر زور دیتی ہے کہ غزہ جانے کے لیے لگائی جانے والی پابندیوں کو اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ایران
ایران کے صدر محمد احمدی نزاد نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی ریاست کا غیر انسانی رویہ اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر بھیجی جانے والی امداد کو وہاں نہ پہنچنے دینے سے اس ریاست کی طاقت ظاہر نہیں ہوتی بلکہ یہ اس کی کمزوری کی نشانی ہے۔ اور یہ سب کچھ اس مفسد اور جعلی ریاست کو خاتمے کے مزید قریب لا رہا ہے۔

اسرائیل
اسرائیل کے نائب وزیرِ خارجہ ڈینیئل ایالون نے کہا ہے کہ ’دہشت گرد تنظیم حماس کی حمایت میں جانے والا نفرت اور تشدد سے بھرپور جہازوں کا قافلہ ایک سوچ سمجھی اور غضبناک اشتعال انگیزی تھی۔ اس کے منتظمین عالمی جہاد، القاعدہ اور حماس کے ساتھ رابطوں کے لیے مشہور ہیں۔ وہ اسلحے کی سمگلنگ اور خوفناک تشدد میں ملوث رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ جہاز پر ’ہمیں پہلے سے تیار شدہ اسلحہ ملا ہے جو ہماری فورسز کے خلاف استعمال کیا گیا۔ منتظمین کی نیت تشدد کی تھی، ان کا طریقہ پر تشدد تھا، اور بدقسمتی سے اس کا نتیجہ بھی تشدد ہی کی صورت میں نکلا۔ اسرائیل کو انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے اور اس نے اس بچنے کی حتی الامکان کوشش کی۔‘

بي بي سي

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago