Categories: مشرق وسطی

یہودی مذہبی پیشوا کی فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں تیزی لانے کی اپیل

نابلس (مرکز اطلاعات فلسطین) انتہا پسند صہیونی مذہبی پیشوا ’’اٹزک شپیرا‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے غاصب یہودی آبادکاروں سے فلسطینیوں اوران کی جائیدادوں پر حملوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینیوں کے مکانات خرید نے کی پالیسی کو توسیع دے کر مغربی کنارے کے طول وعرض تک پھیلایا جائے۔

شپیرا نے کہا کہ ہم ’’قیمت ٹیکس‘‘ ادا کرنے کی پالیسی کو توسیع دینا چاہتے ہیں، اب ہم پر یہ لازم ہوگیا ہے  کہ قیمت ادائیگی کی پالیسی میں مغربی کنارے کے تمام علاقوں اور تمام یہودی بستیوں کو شریک کیا جائے۔
متعصب یہودی مذہبی پیشوا کا مطالبہ تھا کہ  ’’قیمت ٹیکس‘‘ صرف مغربی کنارے تک محدود نہ رکھا جائے۔ بلکہ القدس، الخلیل اور سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بھی یہ پالیسی اپنائی جائے۔ ایک مخصوص علاقے کے لوگوں کو قیمت کی ادائیگی ہو رہی ہے تو ہرعلاقے میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ پچھلے کچھ روز میں غاصب صہیونیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے والے ان یہودیوں کو اسرائیلی فوج کی پوری آشیرباد اور مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کا بھرپور سیکیورٹی تعاون حاصل ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago