چلی: سیف الرحمن کو فرد جرم عائد کرنے کے بعد رہا کردیا گیا

سانتیاگو (اے ایف پی) چلی میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی سیف الرحمن کو فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم وہ چلی نہیں چھوڑ سکے گا اور ہر 2 ہفتے بعد جج کے سامنے پیشی دینا ہوگی۔

اتوارکو پولیس حکام نے بتایا کہ سیف الرحمن پر دھماکا خیز مواد رکھنے پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم اس پر لگائے گئے الزامات کا تعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ سے نہیں ہے جس پر اسے رہا کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق پاکستانی شہری سیف الرحمن کی رہائی کے بعد اس سے تفتیش کا سلسلہ جاری رہے گا اور اسے کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چلی میں سیف الرحمن کو امریکی سفارتخانے میں ویزا کے حصول کیلئے آنے پر ہاتھوں اور کپڑوں پر دھماکا خیز مواد کی موجودگی پر سیکورٹی چیک پوسٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago