Categories: پاکستان

مذہبی جماعتوں کا مجلس عمل کی بحالی کیلئے رابطوں پر اتفاق

اسلام آباد (ثناء نیوز ) ملک کی دینی ومذہبی جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے رابطوں پر اتفاق کر لیا۔ جمعیت علماء اسلام (ف) نے دینی جماعتوں کے اتحاد کی بحالی کیلئے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا۔

دینی و مذہبی جماعتوں نے فاٹا پر امریکی ڈرون حملوں کوپاکستان پر حملہ قرار دیتے ہوئے بیرونی مداخلت کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر بھی اتفاق کیا ہے۔دینی جماعتوں نے فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فاٹا پر ہونیوالے ڈرونز کو گرا دیں ۔
متحدہ مجلس عمل میں شامل دینی ومذہبی جماعتوں کا اجلاس بدھ کو جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اقامت گاہ پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما قاضی حسین احمد، مولانا فضل الرحمن،علامہ ساجد علی نقوی ، لیاقت بلوچ ، سینیٹر پروفیسر ساجد میر، ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ، پیر عبدالرحیم نقشبندی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال بالخصوص غیر ملکی مداخلت ، قومی سلامتی کے امور دینی و مذہبی جماعتوں کے تعلقات کار اور دیگر امور کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے بعد دینی ومذہبی جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے کی بحالی کا عندیہ دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ دینی جماعتوں کا اتحادمتحدہ مجلس عمل دوتین سالوں سے اتحاد معطل تھا اس کی کارکردگی منجمد تھی، پہلی مرتبہ جمود کو توڑا گیا ہے جو کہ اچھا آغاز ہے۔آئندہ اجلاس جمعیت اہلحدیث کی میزبانی میں تیرہ جون کو لاہور میں ہو گا۔
ایک سوال کے جواب میں قاضی حسین احمد نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے جو کہاہے ٹھیک کہاہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی مداخلت کیخلاف ملکر کام کرنے کے نقطے پر اتفاق ہے۔ تمام دینی جماعتیں اس حوالے سے مشترکہ موقف رکھتی ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago