نیویارک ٹائمز اسکوائر میں پولیس نے کار بم ناکارہ بنا دیا

نیویارک (ایجنسیاں) نیویارک پولیس نے شہر کے مصروف ترین ٹائمز سکوائر سے ہزاروں افراد کو اس وقت ہنگامی طو رپر محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر دیا جب وہا ں موجود ایک گاڑی میں بم کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی شب گھوڑے پر گشت کرنے والے ایک پولیس افسر نے مشبتہ گاڑی سے دھواں نکلتے دیکھا جس کے بعد لوگوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اگرچہ کسی دھماکے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ گاڑی میں سے پروپین گیس سے بھرے سلنڈر اور پیٹرول سمیت مخصوص وقت پر دھماکا کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک آلہ برآمد ہوا ہے۔
صدر براک اوباما نے فوری طور پر صورت حال پر قابو پانے پر نیو یارک پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈکی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ایف بی آئی کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات میں نیویارک پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
نیویارک کا ٹائمز سکوائر شہرکا ایک پرکشش مرکز ہے جہاں بڑی تعداد میں موجود تھیٹر اور ریستوران سال بھر ہزاروں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago