Categories: مشرق وسطی

عرب ممالک کو امریکی یقین دہانیاں”دھوکہ” ہیں: برھوم

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنما فوزی برھوم نےکہا ہے کہ عرب ممالک کے قابض صہیونی ریاست کے ساتھ بے سود مذاکرات کی حمایت پر اصرار اس امر کا ثبوت ہے کہ عرب ممالک اور فلسطینی اتھارٹی صہیونی ہٹ دھرمی کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں۔ قابض اسرائیل کے ساتھ مذاکرات صرف امریکی خواہش اور مرضی سے ہو رہے ہیں جس کا صرف اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

فوزی برھوم نےان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز عرب ممالک کی “اقدامات کمیٹی” کے قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے بعد مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سےعرب ممالک کو دی جانے والی یقین دہانی”نیا فریب” ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی ایک فریق کو کسی بھی طرف سے  صہیونی دشمن کے ساتھ مذاکرات کی طرف واپسی کا موقع دینا “اسرائیل کو ایوارڈ دینے کے مترادف ہے”۔
فوزی برھوم نے کہا کہ مذاکرات چاہے کسی بھی شکل میں ہوں وہ یہودیت کے فروغ، یہودی آباد کاری میں اضافے، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی  کی کھلی حمایت اور فلسطینیوں کے مستقبل کے لیے  نہایت مضر ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ موجودہ حالات میں مذاکرات قابض اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اورفلسطین میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے ضمن  اسرائیلی حکام کے خلاف عالمی سطح پرہونے والی عدالتی کارروائی کی راہ میں بھی رکاوٹ ثابت ہوں گے.
واضح رہے کہ عرب ممالک کی”اقدامات کمیٹی” نے ہفتے کے روز قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں عرب لیگ کے مارچ میں ہونے والے اجلاس کے اس فیصلے کی توثیق کی، جس میں فلسطینی اتھارٹی کو دو سال کے لیے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا مینڈیٹ دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عرب ممالک کے اس فیصلے پر امریکا نہ رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی  اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے عرب ممالک کو یقین دہانی کرائی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago