Categories: پاکستان

قاری عبدالحفیظ واعجاز مشوانی کا قتل، جے یو آئی کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا

کراچی (ايجنسیاں)  جمعیت علماءاسلام کی اپیل پر کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعیت علماءاسلام کراچی سٹی کے سالار قاری عبدالحفیظ اور سائٹ ٹاﺅن یوسی 6 کے امیر قاری اعجاز مشوانی کے سفاکانہ قتل کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا۔ کراچی اور اندرون سندھ میں جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں آئمہ مساجد اور خطباءنے ہزاروں مساجد میں قاری عبدالحفیظ اور قاری اعجاز مشوانی کے سفاکانہ قتل کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائیں اور حکومت کو خبردار کیا کہ اگر قاری عبدالحفیظ اور قاری اعجاز مشوانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے اصل سازش کو بے نقاب نہ کیا اور ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو پھر جے یو آئی راس اقدام پر مجبور ہوگی۔

علماءکرام نے کہا کہ ایک عرصہ سے آئے روز علماءکرام اور اکابرین کو نشانہ بنانا اس بات کی دلیل ہے کہ ملک اور اسلام دشمن عناصر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ ایک ایک کرکے علماءکرام کو ختم کیا جائے مگر یہ ان ظالم قوتوں اور ان کے سرپرستوں کی بھول ہوگی۔ آج قاری عبدالحفیظ کے ہزاروں شاگرد اور لاکھوں متعلقین موجود ہیں۔ قاری عبدالحفیظ کی جامع مسجد صدیق اکبر بجلی نگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام کراچی سٹی کے امیر اور قاری عبدالحفیظ کے رفیق سفر قاری محمد عثمان نے کہا کہ قاری عبدالحفیظ اور قاری اعجاز کا مشن جاری رہے گا۔ آج قاری عبدالحفیظ ہم میں نہیں ہیں مگر ان کا کردار ایک کھلی کتاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاری عبدالحفیظ اور قاری اعجاز کے قتل کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے اس لئے حکومت نے علماءکرام کے قاتلوں کو گرفتار کیا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت کی گئی ہے۔ اگر سانحہ اورنگی ٹاﺅن سے قبل کے سانحات اور علماءکرام کے قاتلوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کیا جاتا تو یقیناً ایسے واقعات پیش نہ آتے۔ جمعیت علماءاسلام کراچی کے 18 ٹاﺅنز کے رہنماﺅں مولانا محمد حسن، قاری شیر افضل، مولانا حماد اللہ شاہ، مولانا حلیم الرحمن قریشی، قاری خیر الحق ابرار، مولانا احسان اللہ ہزاروی، مفتی محمد حنیف، مولانا عبدالکریم عابد، قاری نصیر الدین سواتی، مولانا سلیم اللہ خان، مفتی محمد مبین، ودیگر علماءکرام نے خبردار کیا کہ اگر قاری عبدالحفیظ اور قاری اعجاز مشوانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سازش کو بے نقاب نہ کیا گیا تو پھر کراچی سمیت ملک بھر میں جمعیت علماءاسلام بھرپور مزاحمت کرے گی۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago