Categories: پاکستان

لاہور سمیت بڑے شہر وں میں بھی بجلی کی بندش کادورانیہ کم نہیں ہوسکا

لاہور(ایجنسیاں) ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے،شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ ہونے کے بعدلاہور میں 12 گھنٹے جبکہ دیہات میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے لوگوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے۔

پیپکو کے اعلان کے باوجود لاہور سمیت بڑے شہر وں میں بھی بجلی کی بندش کادورانیہ کم نہیں ہوسکاجبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی عروج پر ہے ۔اس وقت ملک میں بجلی کی پیداواردس ہزارمیگاواٹ جبکہ ڈیمانڈ پندرہ ہزارمیگاواٹ کے قریب ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ صنعتی سیکٹربھی شدید دباؤ کاشکارہے۔قومی تاجراتحاد کے صدرعرفان اقبال شیخ کاکہناہے کہ لیسکو شیڈول پر عمل نہیں کررہا اورآج اجلاس کے بعد لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا۔۔پیپکو حکام کاکہناہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی حدتک کم کردی گئی ہے اورصورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago