Categories: مشرق وسطی

یہودی مذہبی پیشواوں کے ساتھ میری تصاویر کی اشاعت دیوالیہ پن ہے: علامہ یوسف القرضاوی

دوحہ (مرکز اطلاعات فلسطین) مسلمان علماء کے بین الاقوامی اتحاد کے سربراہ علامہ ڈاکٹر یوسف قرضاوی نے رام اللہ اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل مخالف یہودی ربیوں کے ان کی ساتھ تصاویر کو انہیں بدنام کرنے کی جھوٹی مہم میں استعمال کو دھوکا دہی اور اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا ہے۔

قطر کے صدر مقام دوحہ کی مسجد عمر بن الخطاب میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ڈاکٹر قرضاوی نے اس اقدام کو دھوکا دہی اور اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصویریں قیام اسرائیل کی مخالف یہودی تنظیم “ناطوری کارٹا” سے تعلق رکھنے والے ربیوں کی ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی نے انہیں اپنے پروگرام “بلا حدود” میں مدعو کیا تھا، جس کے بعد ان اسرائیل مخالف یہودیوں نے مجھے سے ملاقات کی۔ انہی اسرائیل مخالف یہودیوں نے لندن میں میرا استقبال کیا تھا جب ہم نے مسلمان علماء کے بین الاقوامی اتحاد کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ گذشتہ 70 برسوں سے میرا مسئلہ ہے۔ اس وقت میری عمر 84 برس ہے۔ میں ایک دینی مدرسے کے طالب کے طور پر فلسطین کے بارے میں خطبے دے رہا ہوں۔ اس مسئلے کے حل کی خاطر مظاہروں میں شریک ہوتا ہوں۔ اس اہم معاملے کی وکالت کے جرم میں کئی بار پابند سلاسل رہا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ فلسطین کی آزادی کے لئے کام کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ سب کر کے احسان نہیں جتلا رہا کیونکہ یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ اس مسئلے کی حمایت کی پاداش میں میرے امریکا داخلے پر پابندی عائد کی گئی اور مجھے یورپ جانے کی بھی اجازت نہیں۔ اس وقت رام اللہ کی سڑکوں پر جو بل بورڈ لگائے جا رہے ہیں وہ اخلاقی دیوالیہ پن اور دھوکا دہی کی واضح مثال ہیں۔
یاد رہے کہ “فتح” کا میڈیا سیل اور رام اللہ اتھارٹی ان دنوں علامہ یوسف قرضاوی کو بدنام کرنے کی ایک مہم شروع کئے ہوئے ہے۔ علامہ یوسف قرضاوی نے گذشتہ دنوں ایک فتوی صادر کیا تھا کہ اگر فلسطینی صدر محمود عباس کے بارے میں یہ بات ثابت ہو جائے کہ انہوں نے غزہ جنگ میں اسرائیل کی مدد کی ہے تو وہ “رجم” کی سزا کے مستحق ہوں گے۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago