نائیجیریا: مسلمانوں اورعیسائیوں کے درمیان جھڑپ،10افراد ہلاک

ابوجا(نیوزایجنسیاں): نائیجیریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپ میں10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ مشتعل افراد نے کئی مساجد،گرجاگھروں اورعمارتوں کونذرآتش کردیا۔

نائیجیریا کے شمالی شہر جوز میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک کا کرفیو لگادیا گیا ہے اورپولیس اور فوج کے دستے شہر میں گشت کررہے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق مذہبی فسادات کے دوران 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ مشتعل افراد نے کئی مساجد، گرجا گھروں اور دیگر عمارتوں کو آگ لگادی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مرکزی جامع مسجد اور شہر کی سڑکوں پر متعدد لاشیں پڑی ہیں تاہم پولیس نے مرنے والوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد جاری نہیں کی ہے۔جوز میں2008 میں ہونے والی جھڑپوں میں 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago