ایرانی اہل سنت کی خبریں

بدقسمتی سے دارالعلوم مکی پر سکیورٹی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج اتوار (21 دسمبر 2025ء) دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کے ہفتہ وار اجلاس میں دارالعلوم “مکی” پر سکیورٹی دباؤ میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا: حکام اور سرکاری ذمہ داران کے وعدوں کے باوجود افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی اور سکیورٹی دباؤ اور پابندیاں دوبارہ بڑھ گئی ہیں۔

زاہدان کے خطیب اہل سنت کی خبررساں ویب سائٹ کے مطابق، مولانا عبدالحمید نے کہا : اعلیٰ حکام نے وعدہ کیا تھا اگر خونی جمعہ (۳۰ اکتوبر ۲۰۲۲ء کا حادثہ جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے)کا مسئلہ حل ہو جائے تو پیدا ہونے والی تمام مشکلات دور ہو جائیں گی، لیکن بدقسمتی سے ذمہ داران نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور دباؤ اور پابندیوں میں اضافے کے حوالے سے تشویش بدستور موجود ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ملک کے مسائل پر تنقید نہ کریں، حالانکہ عوام کے ساتھ ہمدردی ایک شرعی اور انسانی فرض ہے
تعمیری تنقید اصلاح کا سبب بنتی ہے، جو شخص اصلاح کا ارادہ نہ رکھتا ہو وہ تعمیری تنقید کو قبول نہیں کرتا
صدر دارالعلوم زاہدان نے مزید کہا :ہم سے کہا جاتا ہے کہ ملک کے مسائل پر بات اور تنقید نہ کریں، جبکہ ہم اس ملک کے شہری ہیں اور عام شہری بھی نہیں ہیں۔ لوگ ہمیں اپنا رہنما سمجھتے ہیں اور ہم سے توقع رکھتے ہیں۔ موجودہ حالات میں لوگ بھوکے ہیں، لوگوں کی جیبیں خالی ہیں، اور ان حالات میں دکھ اٹھانے والے لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور رونا ایک شرعی اور انسانی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے واضح کیا :اگر ہم نے کوئی تنقید کی ہے تو وہ تعمیری رہی ہے اور اس کے ساتھ حل بھی پیش کیے ہیں۔ ہماری نیت خیرخواہی اور اصلاح ہے اور ہمارا کوئی اور مقصد نہیں۔
مولانا عبدالحمید نے کہا: اصلاح کے لیے تعمیری تنقید مؤثر اور مفید ہوتی ہے، اور جو شخص اصلاح کا ارادہ نہ رکھتا ہو وہ تعمیری تنقید کو پسند نہیں کرتا۔ ہمارا ماننا ہے کہ اگر تعمیری تنقید نہ ہو تو آمریت جنم لیتی ہے۔ اگر کسی ذمہ دار یا عالم پر تنقید نہ کی جائے تو ممکن ہے وہ یہ سمجھے کہ اس کے کام میں کوئی عیب یا کمی نہیں، لیکن جب اس پر تنقید کی جاتی ہے تو وہ اصلاح اور کمیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago