مسلم اقلیتیں

بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی،گستاخانہ بیان پرشدید احتجاج

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخانہ بیان پربھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پربھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اورانہیں بتایا گیا کہ بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامورکو بتایا گیا کہ توہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔بھارتی حکومت ان رہنماوں کے خلاف فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی کرے۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اورنفرت میں خطرناک حد تک اضافے پرتشویش ہے۔مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکانا ان کو صدیوں پرانی عبادت گاہوں سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ بھارت اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ ، او آئی سی اورعالمی برادری سے بھارت میں خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے ہندوتوا اوراسلاموفوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago