مسلم اقلیتیں

بھارتی افواج نے 5 کشمیری حریت پسندوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن کے دوران بھارتی افواج نے 5 کشمیری حریت پسندوں کو شہید کردیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس سربراہ وجے کمار نے کہا کہ ‘ایک کمانڈر سمیت پانچوں جنگجو بھارتی فوجیوں کی جانب سے سری نگر کے جنوب میں رات گئے کیے گئے 2 علیحدہ آپریشنز میں قتل ہوئے’۔
پولیس سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ‘ہم نے گزشتہ رات علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر 2 علیحدہ آپریشنز کیے جس میں جیش محمد کے کمانڈر زاہد وانی سمیت 5 جنگجو مارے گئے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی شام ایک پولیس افسر کو اس کی رہائش گاہ کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق جنوری میں ہمالیائی خطے میں 21 حریت پسند مارے گئے جبکہ گزشتہ برس 189 جنگجو جاں بحق ہوئے۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی افواج نے جعلی مقابلوں اور نام نہاد آپریشنز کے دوران صرف جنوری میں 23 کشمیریوں کو شہید کیا۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ، بڈگام میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی اور بھارتی افواج کے ‘بین الاقوامی احتساب’ کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے بھی اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند ہندوتوا نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کی اور کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں خصوصاً نوجوانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو غیر قانونی قبضے میں محصور کشمیریوں پر اس بے رحمانہ ظلم و ستم کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago