مسلم اقلیتیں

جے شری رام اور مودی زندہ باد نہ کہنے پر بزرگ مسلمان پر انتہا پسندوں کا تشدد

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مودی زندہ باد اور جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے کی پاداش میں 52 سالہ رکشہ ڈرائیور کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے علاقے میں دو کار سوار انتہا پسند ہندوؤں نے رکشہ ڈرائیور 52 سالہ عبدالغفار کو روکا اور سگریٹ مانگی جس پر تلخ کلامی ہوئی تو کار سواروں نے بزرگ شہری پر تھپڑوں کی بارش کردی۔
رکشہ ڈرائیور عبدالغفار نے تھوڑی مزاحمت کی اور وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم کارسواروں نے کچھ فاصلے پر انہیں دوبارہ پکڑ لیا اور جے شری رام اور مودی زندہ باد کے نعرے لگانے کا مطالبہ کیا۔
رکشہ ڈرائیور کے انکار پر انتہا پسندوں نے انہیں بری طرح مارا پیٹا جس سے بزرگ شہری کے دانت ٹوٹ گئے اور ایک آنکھ سوج گئی جب کہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی چوٹیں آئیں۔
انتہا پسندوں نے 52 سالہ عبدالغفار کا رکشہ اور نقدی چھیننے کے بعد انہیں جانے دیا۔ اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago