عالم اسلام

شہر تبوک میں بغیر ستون کے سب سے بڑے گنبد والی مسجد

مسجد کے بیرونی صحن کا رقبہ 20 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کا ہے۔ 380 گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا انتظام ہے جبکہ خارجی صحن سبزہ زاروں سے آراستہ ہیں۔
سعودی عرب کے شہر تبوک میں بغیر ستون کے سب سے بڑے گنبد والی جامع مسجد میں پہلی بار جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ یہ مشرق وسطیٰ میں ستونوں کے بغیر سب سے بڑے گنبد والی جامع مسجد ہے۔ نماز جمعہ میں تبوک یونیورسٹی کے اساتذہ، منتظمین، طلبہ اور عام شہری شریک ہوئے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’واس‘‘ کے مطابق تبوک کی سب سے بڑی جامع مسجد تبوک یونیورسٹی نے اپنے کیمپس میں تعمیر کرائی ہے اور یہ فن تعمیر کا شاہکار ہے۔ جامع مسجد کا گنبد اپنی نوعیت کا منفرد اور ستونوں سے آزاد ہے۔ اس کی چھت کا اندرونی حصہ اور دیواریں شیشے کے کور کے ساتھ خوبصورت نقش و نگار سے آراستہ ہے۔
تبوک یونیورسٹی کی جامع مسجد میں پہلا جمعہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات کے ساتھ ادا کیا گیا۔ نمازی صفوں میں ایک دوسرے سے فاصلے پر تھے۔ حفاظتی ماسک اور دستانے پہنے ہوئے تھے۔ مسجد میں داخل ہوتے وقت تمام نمازیوں کا درجہ حرارت چیک کیا گیا۔
مسجد کا کل رقبہ 71 سو مربع میٹر ہے۔ جامع مسجد میں دو مینارے ہیں اور دونوں 50، 50 میٹر اونچے ہیں۔ مسجد کی گنبد نما چھت میں دھوپ اور قدرتی روشنی کے لیے روشن دان بنائے گئے ہیں۔ مسجد کا پورا ڈیزائن بے حد منفرد ہے۔ مسجد میں گنبد کی طرف سے قدرتی روشنی کا ماحول دوست نظام بنایا گیا ہے اور سینٹرل ایئرکنڈیشن سسٹم ہے۔ آگ سے بچاؤ کے لیے پیشگی انتباہی نظام بھی لگایا گیا ہے۔
مسجد کے بیرونی صحن کا رقبہ 20 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کا ہے۔ 380 گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا انتظام ہے جبکہ خارجی صحن سبزہ زاروں سے آراستہ ہیں۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago