بيانات

اسلام میں ہر قسم کی آفتوں سے نجات کا نسخہ موجود ہے

خطیب اہل سنت زاہدان نے انیس جون دوہزار بیس کے خطبہ جمعہ میں قرآن وسنت کی تعلیمات پر توجہ دینے کی ضرورت واضح کرتے ہوئے کہا اسلام میں ہر قسم کی وبا اور آفت سے نجات کا نسخہ پایا جاتاہے، لیکن دنیاوالے توجہ نہیں کرتے ہیں۔
سنی آن لائن نے مولانا عبدالحمید کی آفیشل ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی، مولانا نے ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایک معروف خبررساں ادارے سے شائع ایک تبصرہ پڑھنے کا موقع ملا جس میں لکھاہوا تھا کہ کرونا وائرس کے سامنے سب بے بس ہیں حتی کہ اسلام جو آخری دین ہے، اس میں بھی کوئی حل اس بیماری کا نہیں ملتا۔
انہوں نے اس رائے پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا: اس بیماری کا علاج قرآن وسنت موجود ہے۔ ہر قسم کے امراض اور کرونا سے نجات کا واحد حل قرآن و سنت کی تعلیمات کی طرف لوٹنا ہے۔ کرونا کا علاج یہی ہے کہ انسان شرک، غیراللہ کی عبادت، ظلم و جنایت، فساد، زنا، عریانیت، شراب نوشی اور دیگر گناہوں سے پرہیز کرے؛ اللہ تعالی اور اس کے بندوں کے حقوق ضائع نہ کرے۔ اگر دنیا کے لوگ ان گناہوں سے گریز کریں، چند ہی دنوں میں یہ بیماری ختم ہوجائے گی۔
شیخ الحدیث دارالعلوم زاہدان نے کہا: یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ اللہ ہی وہ ذات ہے جو بیماریاں لاتا ہے اور وہی ان بیماریوں کا خاتمہ کرسکتاہے۔ دنیاوالے کیوں قرآن کے پیغامات اور آخری نبی ﷺ کے پیغام پر توجہ نہیں دیتے ہیں؟ لوگ کیوں حقائق پر آنکھیں بند کرتے ہیں۔ عقلائے قوم کیوں لوگوں کو ظلم و فساد سے منع نہیں کرتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا: اہل دنیا کو ہمارا خیرخواہانہ مشورہ ہے کہ ایسے حالات میں توبہ کرکے سب اللہ کی طرف واپس لوٹیں۔ جب تک ہم اپنے حالات میں تبدیلی نہیں لائیں گے، دنیا کے حالات میں بہتری کی امید نہیں ہے۔
مولانا عبدالحمید نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا: حفظانِ صحت کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار، خیرات و صدقات اور نوافل کا اہتمام کیا جائے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago